لاہور (اے بی این نیوز )لاہور میں بسنت کی بحالی سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں طے کیا گیا کہ شہر میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی، جبکہ اس دوران سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق حکومت نے واضح کیا ہے کہ بسنت سے متعلق تمام قوانین پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا۔ شہر بھر میں موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈز لگانا لازمی ہوگا، جبکہ ڈور کی تیاری صرف مخصوص مقامات تک محدود رکھی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ تہوار کی سرگرمیوں کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی تاکہ شہری پرسکون ماحول میں بسنت سے لطف اندوز ہوسکیں۔
مزید پڑھیں :بجلی سستی















