اہم خبریں

بجلی سستی

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز پر ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اس رعایت سے مستثنیٰ رہیں گے۔ صارفین کو دسمبر کے بلوں میں براہِ راست ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق یہ کمی ایک ماہ کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس سے عام صارفین پر مالی بوجھ میں کمی آئے گی۔ دوسری جانب نیپرا نے حکومتی درخواست پر اضافی بجلی استعمال کرنے والے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے رعایتی ٹیرف کی منظوری بھی دے دی ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق ان شعبوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 22 روپے 98 پیسے چارج کیا جائے گا، جس سے پیداوار میں اضافہ اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں :موسم خراب ، بارشیں ،پر وازیں معطل،بجلی گئی،وارننگ جاری

متعلقہ خبریں