اہم خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد(  اے بی این نیوز         )اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا اہم حصہ ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق معاشی استحکام، اصلاحاتی اقدامات اور مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق امور پر کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا، جب کہ مختلف وزارتوں کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

مزید پڑھیں :بلدیاتی انتخابات کب ہو نگے، جا نئے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

متعلقہ خبریں