اہم خبریں

بلدیاتی انتخابات کب ہو نگے، جا نئے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(  اے بی این نیوز         )الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو منعقد ہوں گے، جس کے ساتھ ہی انتخابی شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

شیڈول کے تحت ریٹرننگ افسران 19 دسمبر کو کاغذاتِ نامزدگی کیلئے پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کرا سکیں گے، جب کہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک مکمل کی جائے گی۔

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ سیاسی جماعتوں نے بھی پولنگ کے اعلان کے بعد اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں :محسن نقوی کا آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان

متعلقہ خبریں