اسلام آباد(اے بی این نیوز)رکنِ قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے ڈکی بھائی پر ہونے والے تشدد کے معاملے پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ انہوں نے ڈکی بھائی کی ویڈیو دیکھی ہے اور اس پر ہونے والے ظلم کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اعلیٰ سطح پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔
رکنِ قومی اسمبلی نے کہا کہ جنہوں نے ڈکی بھائی کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا، انہیں چھوڑا نہیں جانا چاہیے۔ “جو شخص تمہارے منہ پر چپیڑیں مارے، وہ انسان نہیں، وہ گندی نالی کے کیڑے ہیں۔” انہوں نے سخت الفاظ میں مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔
شیرافضل مروت نے بتایا کہ وہ آرمی چیف کو خط لکھیں گے اور انہیں آگاہ کریں گے کہ اسلام آباد میں بھی کچھ افراد نے ایجنسی کا نام لے کر ڈکی بھائی سے زیادتی کی۔ “ایسے لوگوں کو بھی گرفتار کیا جانا چاہیے۔
رکنِ قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ قانون کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ ماؤں، بہنوں کو دھمکائے یا شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرے۔
مزید پڑھیں۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا















