اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا بڑا فیصلہ زیر غور آئے گا۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کل ہوگا جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ کے طریقہ کار میں ترامیم کی سمری پر غور ہوگا۔ پرسنل لگیج، ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیوں کی امپورٹ کی پالیسی مزید سخت کی جا سکتی ہے۔ ان 3 اسکیموں میں سے پرسنل لگیج اسکیم ختم کرنے اور باقی دو اسکیموں کی شرائط سخت کیے جانے کا امکان ہے۔
ای سی سی اجلاس میں سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان26-2025 کی منظوری کا امکان ہے۔ ای سی سی کو گردشی قرضے میں کمی کے پلان اور پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں پیٹرول، ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیزاور ڈیلر مارجن پرنظرثانی کے بعد ایک روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
ایرانی کمپنی سے بجلی کی خریداری کے معاہدے اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کیلئے 1.28 ارب کی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے۔ ہاوسنگ سیکٹر کیلئے 5 ارب روپے سبسڈی کی سمری اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کیلئے بجٹ کا تعین ایجنڈے میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں۔اڈیالہ جیل پی ٹی آئی احتجاج: دکانیں اور تعلیمی ادارے بند، سکیورٹی سخت















