اسلام آباد(اے بی این نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.3 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد موجودہ معاشی پروگرام میں سرمایہ کاری اور اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنانسنگ کے تحت دو اقساط کی منظوری دی گئی۔ یہ منظوری پاکستان کے معاشی اقدامات اور جاری اصلاحاتی عمل پر عالمی ادارے کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کی یہ تیسری قسط ملی ہے۔ اس سے قبل ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ستمبر 2024 میں اور دوسری قسط مئی 2025 میں فراہم کی گئی تھی۔ پاکستان نے یہ 37 ماہ کا قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا، جس کا مقصد معاشی استحکام اور پائیدار اصلاحات کو آگے بڑھانا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے بنائے گئے آر ایس ایف پروگرام کے تحت بھی پہلی قسط کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ پہلے ہی طے پا چکا ہے۔ حکومت نے عالمی ادارے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اصلاحاتی عمل جاری رکھا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے مجموعی کارکردگی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے موجودہ پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کیا ہے۔
مزید پڑھیں :ملک گیر بلیک آؤٹ،ذمہ دار کا کون، کروڑوں کا جرمانہ عائد،جا نئے تفصیلات















