اہم خبریں

مائنس عمران خان کوئی بات چیت نہیں ہوگی،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد(اے بی این نیوز)شیخ وقاص اکرم نے اے بی این نیوز کے پروگرام ’’سوال سے آگے ‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت یا رہنما کوئی بھی ملک دشمن نہیں۔ عمران خان نےحکومت سے مذاکرات کرنے سے منع کررکھا ہے۔
مائنس عمران خان کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ جلسوں کے پیچھے وردی والی باتیں کون کرتا تھا قوم کو پتہ ہے۔ حکومت کا پی ٹی آئی کیخلاف ملک دشمن والا بیانیہ نہیں چلے گا۔ جوابی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی نے ذمہ دار سیاسی جماعت کا ثبوت دیا۔
پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹس ہمارے مؤقف سے ہٹ کر چلائے جا رہے ہیں۔ اگر کسی اکاؤنٹ سے غلط مواد گیا تو ہم نے ہمیشہ اسے واضح طور پر کال آؤٹ کیا۔ ملک مخالف بیانیہ پھیلانے کا الزام سراسر بے بنیاد ہے۔
پارٹی کا ہر رکن پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھتا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت ملک دشمن نہیں۔ حکومت بانی تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات روکنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
کل اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج متوقع ہے۔ جیل ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے سخت باتیں کی تھیں۔
فیصل چودھری نے کہا کہ ہر دور میں سیاستدانوں کے خلاف میڈیا پر تنقید ہوتی رہی ہے۔ شیخ مجیب،ذوالفقار بھٹو، مشرف، بے نظیر، نواز شریف سب اس کا شکار ۔
بانی پی ٹی آئی اب بھی مقبول ہیں، عوام کی حمایت برقرار ہے۔
پارٹی کے بڑے عہدے خالی، تنظیم میں کئی افراد فارغ ہیں۔ ہر لیڈر کو وقت کے ساتھ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ قیدیوں کی ملاقاتیں قانونی ضوابط کے تحت ہونی چاہئیں۔
قیدیوں کی ملاقاتیں قانونی ضوابط کے تحت ہونی چاہئیں۔ قواعد کی پابندی سے قانونی اور سیاسی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خا ن کیخلاف غداری کے مقدمے کا امکان رد نہیں کرتا،رانا ثنا اللہ

متعلقہ خبریں