اسلام آباد (اے بی این نیوز )رانا ثناءاللہ کی بانی چیئرمین کو جیل میں حاصل سہولیات پر چیک کے حوالے سے پی ٹی آئی کو آفر کا معاملہ سامنے آگیا۔پی ٹی آئی قیادت نے آفر پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھ دی گئی۔
مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا بانی چیئرمین کی جیل میں سہولیات دیکھنےکیلئے کمیٹی کی آفر پر مثبت ردعمل۔ بیرسٹر گوہر کی رانا ثناء اللہ کی آفر پر پارلیمانی کمیٹی میں تبادلہ خیال کی تصدیق کر دی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اس آفر پر تبادلہ خیال کیا ہے، ہم تو پہلے سے چاہتے ہیں کہ اس حوالے سے دیکھ بھال ہونی چاہیے۔
اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آج بھی ان کی آفر پر غور کرتے ہیں۔ اس حوالے سے تمام تر فیصلے محمود خاں اچکزئی کریں گے، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں اتفاق۔
گزشتہ روز رانا ثناءاللہ نے بانی چیئرمین کی صحت متعلق جائزہ کمیٹی بنانے کی تجویز دی تھی۔
مزید پڑھیں :حکومت اور اپوزیشن مذاکرات ممکنہ بریک تھرو؟اسپیکر کی بڑی آفر،جا نئے کیا















