پشاور (اے بی این نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے رابطے تقریباً ختم کر دیے ہیں، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں کہ وہ ان دنوں کہاں مصروف ہیں اور پارٹی سرگرمیوں سے دور کیوں ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ اعلیٰ سے استعفے کے بعد علی امین گنڈا پور مسلسل غیر فعال دکھائی دے رہے ہیں۔ یومِ سیاہ کے موقع پر پشاور میں موجود نہیں تھے، جلسے میں نظر نہیں آئے، نہ ہی اسلام آباد میں ارکانِ اسمبلی کے احتجاج میں شریک ہوئے۔ پارٹی اجلاسوں میں بھی ان کی عدم موجودگی رپورٹ کی گئی ہے جبکہ متعدد رہنماؤں کے ساتھ ان کا رابطہ مکمل طور پر منقطع بتایا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے پارٹی کے مالی معاملات میں بھی اپنا کردار روک دیا ہے۔
دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے وضاحت دی ہے کہ علی امین گنڈا پور سیاسی سرگرمیوں سے غائب نہیں، بلکہ اپنے آبائی علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی بانی تحریک کی جانب سے کوئی ہدایت آئے گی، علی امین ہمیشہ کی طرح صفِ اوّل میں نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں :کے پی میں گورنر راج؟ عمران خان سے ملاقاتیں ،بیرسٹر گوہرکیا کہا ،جا نئے















