اہم خبریں

سہیل آفریدی کے خلاف قائم مقدمات،سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف قائم مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے دائر درخواست کی سماعت کل مقرر کر دی گئی ہے۔ اس اہم درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ کارروائی کرے گا، جس میں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی شامل ہیں۔

عدالتی کارروائی میں درخواست گزار کی جانب سے یہ مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سے متعلق تمام زیرِ التوا یا نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ قانونی حقائق سامنے آسکیں۔ سماعت کے دوران عدالت فریقین کے دلائل سننے کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

مزید پڑھیں :بارشوں کا طویل انتظار آخرکار ختم ،کب شروع ہو نگی،جا نئے موسم بارے

متعلقہ خبریں