لاہور(اے بی این نیوز)مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے والے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔
سینیٹ انتخابات کے لئے رانا احسان افضل اور عبدالجبار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، ان کی جانب سے کاغذات واپس لینے پر لیگی رہنما کو کامیابی مل گئی۔
عابد شیر علی کے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کا باضابطہ اور حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، سینیٹ کی نشست عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں۔انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال، 21 توپوں کی سلامی















