لاہور(اے بی این نیوز)پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کے والد غلام مرتضیٰ شاہ انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 87 سالہ غلام مرتضیٰ شاہ اپنے پسماندگان میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔
مرحوم کا جسدِ خاکی لاہور سے چنیوٹ منتقل کیا جائے گا، جہاں نمازِ جنازہ بعد نمازِ مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، چنیوٹ میں ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں۔وزیراعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی















