اہم خبریں

مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر نے خودکشی کر لی

خیرپور (اےبی این نیوز)سندھ کے شہر خیرپور سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں معروف ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ عمیر عباسی نے اپنی دکان میں خود کو سر میں گولی مار کر جان دے دی، جس کے بعد علاقے میں سوگ کی فضاء قائم ہوگئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ عمیر عباسی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو ریکارڈ کی، جس میں انہوں نے بلیک میلنگ اور ہراسانی کے حالات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ ویڈیو میں عمیر نے کہا کہ دوستوں کی جانب سے مسلسل بلیک میل اور ذہنی دباؤ کے باعث وہ اس قدم پر مجبور ہوئے ہیں۔

خیرپور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ افسوسناک واقعہ کس حد تک دباؤ اور بلیک میلنگ کی وجہ سے ہوا۔

مقامی افراد اور سوشل میڈیا صارفین نے اس خبر پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی صورت میں بلیک میلنگ یا ہراساں کرنے والے افراد کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکا جا سکے۔

عمیر عباسی کے ناگہانی موت نے خیرپور کے عوام کو صدمے میں مبتلا کر دیا ،جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کیلئے تعزیتی پیغامات کی لہر جاری ہے۔

مزید پڑھیں۔جاتی امرا میں شریف خاندان کی بیٹھک، تحریک انصاف کے مستقبل پر غور

متعلقہ خبریں