اہم خبریں

پی ٹی آئی ایم پی کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ، کارکن جاں بحق

پشاور(اے بی این نیوز) پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی کے قافلے میں کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہونے جلسے سے واپسی پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے میں شامل ایک گاڑی الٹ گئی۔

پی ٹی آئی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کارکن حسیب جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق اور3 زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق کارکن کے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمی کارکنان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں۔فوج مخالف بیانات، پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

متعلقہ خبریں