اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کا دن اچھا رہے گا انشاءاللہ،کافی دِنوں سے جن مسائل کا شکار تھے اب اُس میں سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور ایک بند راستہ کھل جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ابھی جو کر رہے ہیں اُس پر فوکس رکھیں، جلد بازی میں کوئی غلط قدم نہ اٹھائیں ورنہ مسئلہ ہو گا۔ اِس وقت خاموشی اختیار کرنا بے حد ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کا دن اہم اور مالی حوالے سے مددگار ہے آپ کو، آپ کی اولاد کو مشکلات سے نکالنے کا سبب بنا ہوا ہے اور قدرتی مدد سے آپ کو مالی فائدہ بھی حاصل ہو گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
تبدیلی کے اشارے نمایاں ہیں اور یہ کسی بھی سطح پر آ سکتی ہے آپ کو تھوڑا سا صبر سے کام لینا ہو گا اور سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہو گا کہ یہ فیصلہ عمر بھر پر بھاری ہو گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کا دِل اور دماغ الٹے سیدھے کاموں پر زیادہ توجہ دیتا ہے آپ کا خود پر قابو ہی نہیں رہتا اور جو لوگ توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار نہیں گے بہت پچھتائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج خوبصورت اور اہم دن ہے۔ آپ کو انشاءاللہ اب اپنے تمام کاموں میں بحکم اللہ بڑی برکت محسوس ہو گی اور ساری رکاوٹیں آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ایک اہم فیصلے کا دن ہو سکتا ہے آپ جو فیصلہ کافی دِنوں سے کر نہیں پا رہے تھے اُس میں آسانی ہو گی اور ایک بڑی ذمہ داری کا بوجھ بھی اب کم ہو سکے گا انشاءاللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دِنوں سے بندش میں تھے اب انشاءاللہ آزاد ہیں اس کا اندازہ آج ایک اچھی خبر کے مل جانے سے ہو جائے گا اور مالی ضرورت پوری ہو سکے گی فکر نہ کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی غیر قانونی کام میں مبتلا ہیں وہ فوری طور پر اس سے پیچھے ہٹ جائیں ورنہ ایک بڑی بَلا گلے پڑ سکتی ہے۔آپ نے خود فیصلہ کرنا ہے اب کیا قدم اٹھانا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج ایک اہم اور خوشگوار دن ہے آپ جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے اُس میں کامیابی حاصل ہو گی اور جو رکاوٹ کل تک تنگ کر رہی تھی وہ آج دور ہو سکے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
توبہ کر لیں اپنے سارے خراب معاملات سے۔آپ غلط راستے پر ہیں اور آپ کو بار بار خبردار کیا جا رہا ہے کہ باز آ جائیں۔اِس وقت کی غلطی بڑے سخت نتائج دے سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ نے چاہا تو وہ کام ہو جائے گا جس کے پیچھے کافی دِنوں سے تھے اِس وقت قدرتی وسائل والا خانہ کھلا ہوا ہے آپ کی جو خواہش ہے وہ بحکم اللہ پوری ہوتی نظر آتی ہے۔

متعلقہ خبریں