اہم خبریں

پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ ،نوازاز شریف کو چیلنج، جا نئے کیا

پشاور ( اے بی این نیوز     )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی نے آج ایک تاریخی جلسہ کیا جس میں فٹبال گراؤنڈ مکمل طور پر بھرا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس کی نظر خراب ہے، اسی کو لگے گا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں لوگ نہیں آئے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سخت سردی کے باوجود عوام بڑی تعداد میں جلسے میں شریک ہوئے، جس نے قیادت کا حوصلہ مزید بڑھایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی چاہے تو سندھ میں پی ٹی آئی جیسا جلسہ کرکے دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیلئے بھی چیلنج ہے کہ لاہور میں اسی سطح کا جلسہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر بھی ایسا جلسہ نہیں کرسکتیں جیسا آج پی ٹی آئی نے کیا
مزید پڑھیں :عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں،شوکت بسرا

متعلقہ خبریں