اہم خبریں

عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں،شوکت بسرا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ عمران خان آج بھی پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ ان کے مطابق 8 فروری کے انتخابات میں عمران خان نے 3 کروڑ ووٹ حاصل کیے اور وہ جیل میں انتہائی سخت حالات برداشت کر رہے ہیں۔

شوکت بسرا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی پابندی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ موجودہ سیاسی ماحول میں سمجھداری سے فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے مثبت ڈائیلاگ اور درست اقدامات ضروری ہیں۔وہ اے بی این اے کے پروگرام ڈی بیٹ @8 میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو شاید وزارتِ عظمیٰ کی پروا نہیں، لیکن ملک میں شفاف الیکشن کروانا ناگزیر ہے۔

کھیل داس کوہستانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی تھی، جبکہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ نے ابتدا ہی میں فیصلہ کیا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بلیک میلنگ، پروپیگنڈا اور ریاستی اداروں کے خلاف زبانی حملے کیے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پارٹی کی فنڈنگ بیرون ملک سے ہو رہی ہے اور اس کی زبان بھارتی وزیراعظم مودی جیسی لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو سیاسی گفتگو کا حق ہے مگر آئین اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ چار سال کا ظلم برداشت کیا لیکن اب کسی کو ریڈ لائن عبور نہیں کرنے دیں گے۔نی پی ٹی آئی ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں اور وہی سب سے بڑے میر جعفر ہیں۔ شاہ محمود قریشی سمیت کئی رہنما جیل سے مذاکرات کے لیے خط بھی لکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این آر او لینے والوں کو میر جعفر اور میر صادق کہنے والے خود سب سے بڑے تضاد کا شکار ہیں۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے میں سب سے بڑا کردار بانی پی ٹی آئی خود ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں،جا نئے فی لٹر کیا قیمت ہو گئی

متعلقہ خبریں