اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافہ سے متعلق سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے، جو اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔
بھجوائی گئی سمری کے مطابق کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی صورت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
تجویز میں کہا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں 1 روپے 10 پیسے سے 1 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔ اس وقت پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ ڈیزل پر بھی یہی منافع برقرار ہے۔
ڈیلرز فی الحال پیٹرول اور ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمیشن حاصل کر رہے ہیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور پھر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی قیمتوں میں یہ اضافہ نافذ ہوگا۔
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کا بڑا اعلان















