پشاور ( اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی دارالحکومت پشاور کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے، جس میں 5000 بیڈ پر مشتمل جدید میڈیکل کمپلیکس بھی شامل ہے۔
پشاور میں تحریکِ انصاف کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ مخالفین بار بار دعویٰ کرتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورننس موجود نہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ عوام نے مسلسل تیسری بار عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ شاہین کی طرح اپنی پرواز بلند رکھیں گے اور چھوٹے مسائل پر توجہ نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں :پشاور ، ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے حوالے سے اہم خبر، جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا















