پشاور ( اے بی این نیوز )پشاور سے واپسی کے دوران پی کے 71 سے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں پی ٹی آئی کارکن حسیب جاں بحق ہوا جبکہ گاڑی الٹنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ قافلے میں پیش آنے والے اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کے اسباب معلوم کیے جا سکیں۔
مزید پڑھیں :بنوں میں تھانہ احمد زئی پر نامعلوم افراد نے حملہ،ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی















