اہم خبریں

پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پاکستان نےبھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ پاکستان نے بھاتی وزیر خارجہ کے اشتعال انگیز،بے بنیاد اورغیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق
پاکستان ذمہ دار ریاست ہے۔ پاکستان کے تمام ادارے بشمول مسلح افواج قومی سلامتی کا ستون ہیں۔ پاکستان کے ریاستی ادارے ملک کی خودمختاری اورعلاقائی سلامتی کے محافظ ہیں۔
معرکہ حق نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور ملکی دفاع کے عزم کو واضح کردیا۔ کوئی بھی پروپیگنڈا اس حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا۔
بھارت کی پاکستان کے اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوششیں پروپیگنڈا ہیں۔ منفی پراپیگنڈا سے بھارتی زیر سرپرستی پاکستان میں دہشتگردی سے توجہ ہٹانا مقصو ہے۔ بھارت خطے میں امن،ہم آہنگی اور استحکام کیلئے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے۔

مزید پڑھیں :بنوں میں تھانہ احمد زئی پر نامعلوم افراد نے حملہ،ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی

متعلقہ خبریں