بنوں ( اے بی این نیوز )بنوں میں تھانہ احمد زئی پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :صورتحال کشیدہ، شیلنگ،پولیس کی اضافی نفری طلب















