کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی میں ایک بار پھر صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب پولیس اور قوم پرست جماعت کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ ریلی کے شرکا کراچی پریس کلب کی جانب بڑھ رہے تھے کہ اس دوران جھڑپ شروع ہوئی اور پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کر دی۔
عینی شاہدین کے مطابق ریلی کے شرکا نے الزام عائد کیا کہ انہیں پُرامن طور پر پریس کلب جانے نہیں دیا جا رہا، جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ ریلی کی پیش قدمی ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بن رہی تھی جس پر کارروائی کرنا ناگزیر تھا۔
کشیدگی کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک شدید متاثر ہوا جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے اور حالات قابو میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بر ی خبر،اہم راہنما پارٹی چھوڑ گیا،جا نئے کون















