بھمبر ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے، آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر سے اہم رہنما پارٹی سے الگ ہو گئے۔ تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران باضابطہ طور پر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
میجر (ر) طارق محمود کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتے جو پاک فوج کے خلاف عزائم رکھتی ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ وطن اور مسلح افواج سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، اسی لیے انہوں نے پارٹی رکنیت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔
مزید پڑھیں :عمران خان ذہنی مریض ،ہسپتال اورفلاحی منصوبوں کے فنڈز تک کھا گیا،عطا تارڑ















