لاہور ( اے بی این نیوز )سردی کے موسم کیلئے گیس شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ایس این جی پی ایل نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے نیا ٹائم ٹیبل دے دیا۔ دسمبر سے فروری تک کے اس شیڈول کے مطابق صارفین کو دن میں تین مخصوص اوقات میں گیس دستیاب ہوگی، تاکہ وہ ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے بنا سکیں۔
نئے شیڈول کے تحت گیس صبح 5:30 سے 8:30 بجے تک، دوپہر 11:30 سے 1:00 بجے تک اور شام 5:30 سے 8:30 بجے تک فراہم کی جائے گی۔حکام کے مطابق صنعتی شعبے میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، تاہم سردیوں میں گیس کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ ایس این جی پی ایل کا کہنا ہے کہ سسٹم میں گیس موجود ہے اور کوئی قلت نہیں، لیکن چونکہ گیس مہنگی ہے اس لیے صارفین اسے ضرورت کے مطابق استعمال کریں۔
مزید پڑھیں :نظام کوقابض اشرافیہ سے چھڑاناہے،امیرجماعت اسلامی نعیم الرحمان















