اہم خبریں

نظام کوقابض اشرافیہ سے چھڑاناہے،امیرجماعت اسلامی نعیم الرحمان

لاہور ( اے بی این نیوز     )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے در پر بار بار حاضری دیتی ہے، جس کے نتیجے میں عوام پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق صرف ایک فیصد اشرافیہ پورے نظام پر قابض ہے اور اسی وجہ سے ملک کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک کو اس اشرافیہ کے قبضے سے آزاد کرانا ضروری ہے، کیونکہ انہی کے ہاتھوں معیشت تباہی کا شکار ہوئی۔ انہوں نے پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کو بھی ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کرنے کا انجام آج ملک کی تباہ حال معیشت کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔ ان کے مطابق جاگیردار اور سیاسی اشرافیہ نے پورے سسٹم پر قبضہ کر رکھا ہے اور عوامی مفاد پسِ پشت ڈال دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :معافی کی درخواست مسترد

متعلقہ خبریں