لاہور ( اے بی این نیوز )لاہور شہر کا اے کیو آئی کم ہو کر216 پر آگیا، ہوا کی رفتار 8کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 22درجہ حرارت ریکارڈ، اے کیو آئی ٹمپریچرکے گھٹنے بڑھنے پر منحصر ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ملٹی سیکٹورل اسموگ کنٹرول پلان شدت سے جاری۔ اسموگ کے خلاف ایکشن میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ صنعتوں، بھٹوں اور وہیکل ایمیشن پر روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری۔
ای پی اے ٹیموں اسموگ ہاٹ اسپاٹس میں فوری کارروائیاں تیز،مریم۔ ای پی اے اور ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ بڑھا دی۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس، غیر قانونی بھٹوں کی سیلنگ کا سلسلہ جاری۔
عوام تعاون کریں، حکومت آلودگی میں مستقل کمی کا ٹارگٹ رکھتی ہے۔ سموگ کے دوران ماسک کا لازمی استعمال کریں،مریم ۔ سانس اور دل کے مریض غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔
صبح اور رات کے وقت باہر سرگرمیاں کم رکھیں۔
مزید پڑھیں :پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا ، 2 صحافی اور پی ٹی آئی خاتون رہنما اشتہاری قرار















