کراچی ( اے بی این نیوز )بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 4,198 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے۔ فی تولہ سونا 2,300 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دس گرام سونا 1,972 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہوا تھا، تاہم آج عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات کے باعث مقامی نرخ بھی نیچے آگئے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے ایک اور بر ی خبر،اہم ترین خط منظر عام پر آگیا،جا نئے کیا














