ڈیرہ بگٹی ( اے بی این نیوز ) ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ کے پانچ دہشتگردوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
صدرِ مملکت نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہٴ الہندوستان کے پانچ دہشتگردوں کا خاتمہ فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری انسداد دہشتگردی مہم میں فورسز کا کردار فیصلہ کن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ڈیرہ بگٹی میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، جبکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں :مہک ملک بارے نبیحہ علی خان کا بڑا انکشاف















