اہم خبریں

سونا سستا ہو گیا

کراچی ( اے بی این نیوز   ) سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ روز فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کمی کے بعد نیا ریٹ 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا 1972 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 23 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس قیمت 4198 ڈالر ہو گئی ہے۔ چاندی کے نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ قیمت 6072 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری بھی دے دی ہے، جسے معاشی شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :گاڑی کی ٹکر کا کیس، دو بچیوں کی ہلاکت،جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح،ملزم کی ضمانت منظور

متعلقہ خبریں