اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست میں پیار محبت کی باتیں نہ کی جائیں، کیونکہ بعض رویّے ایسے ہوتے ہیں جن پر ویسی ہی سخت زبان استعمال کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کا نہ ایمان اس مٹی سے جڑا ہے، نہ نظریہ اور نہ ہی اقتدار کے علاوہ کسی چیز سے کوئی وابستگی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال میں پاکستان کے دوست ممالک نے ہمارے شہدا کی قربانیوں پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ جنگ کے دوران برادر ممالک نے ہمیشہ کی طرح کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ نبھایا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندر ایک سیاسی جماعت نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو ملکی مفاد میں ہونا چاہیے تھا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ 25 کروڑ پاکستانی قوم متحد ہو کر بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی، مگر پی ٹی آئی نے گالیاں دینے کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ ان کے مطابق یہ عناصر صرف اقتدار کے بھوکے ہیں اور ملک کی ترقی سے انہیں کوئی سروکار نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور قوم ان کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
مزید پڑھیں :ٹک ٹاکر خاتون کے بال کاٹنے کا معاملہ،عدالت کا اہم فیصلہ آگیا















