لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان بارکونسل انتخابات کیلئے 7 روز باقی ،ووٹنگ 13 دسمبر کو ہوگی۔امید واروں کی حتمی فہرست آج جاری ہوگی،17دسمبرکو ووٹوں کی گنتی اور 22دسمبرکوپاکستان بار کونسل کےنتائج کااعلان ہوگا۔
31دسمبر تک انتخابی عذرداریاں دائر کی جائیں گی،پاکستان بار کونسل کی 23 سیٹوں کیلئے43امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
پنجاب سے 27،بلوچستان 5،خیبر پختونخوا 11،سندھ سے 14امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے،اسلام آباد سے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
پنجاب سے ممبر پاکستان بار کونسل کے لیے احسن بھون ایڈووکیٹ اوروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
ممبر پاکستان بارحفیظ الرحمان چوہدری ،پیرمسعودچشتی،طاہر نصر اللہ وڑائچ ، ثاقب اکرم گوندل سمیت دیگر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
مزید پڑھیں۔فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار، جرمانہ عائد















