لاہور(اے بی این نیوز)آئی سی سی کی جانب سے قومی ٹیم کے بیٹر فخرزمان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
پاکستان کے فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار دیے گئے ہیں۔پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں فخرزمان نےکوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔
آئی سی سی نے خلاف ورزی پر فخرزمان کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آؤٹ دیئے جانے کے فیصلے پر فخرزمان نے ایمپائر کے ساتھ بحث کی تھی۔
مزید پڑھیں۔پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 اہم معاہدوں پر دستخط















