اہم خبریں

ان کوایساماڈل بنادیاجائےگا ہرایک کوعبرت حاصل ہوگی،فیصل واوڈا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج اندرون اوربیرون ملک دشمنوں کوکلیئرجواب دیاگیا۔ واضح پیغام کےبعداب کسی کوکوئی ابہام نہیں رہا۔ ان کوایساماڈل بنادیاجائےگا کہ ہرایک کو حاصل عبرت ہوگی۔
میری لسٹ میں گورنرراج کاآپشن بھی ہے اور100فیصد عمل ہوگا۔ ریاست مخالف لوگوں کواب پاکستان میں جگہ نہیں ملےگی۔ پابندی،نااہلی اور9مئی کےمقدمات کامنطقی انجام،اب یہ سب کچھ ہوگا۔
ریاست کاجواب آنےکےبعدخیبرپختونخواحکومت نے9مئی کیسزختم کردیے۔ ان کےبارے یہی کہوں گااب فرنٹ رہےگانہ ہی رائٹ رہےگا۔ جس دن گورنرراج لگااس دن کےپی میں خوب ترقی ہوگی۔ لگ رہاہےسہیل آفریدی سیاسی خودکشی کی طرف چل پڑےہیں۔

مزید پڑھیں :جیل میں ملاقاتیں مکمل طور پر بند کر دی گئیں،وہاں لگنے والے تماشے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی،عطا تارڑ

متعلقہ خبریں