اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان بھارت اور افغانستان کیلئے سپیس پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ سول ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کرچکی،اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔ افواج پاکستان نے بھارت کیخلاف جنگ جیتی۔ معرکہ حق میں فتح حاصل کرنے والے سپہ سالار کیخلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے۔ بطورجماعت پی ٹی آئی کااب وجود ہی نہیں ہے۔
پی ٹی آئی پرپابندی کےحوالےسےابھی قانونی مشاورت ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی کرپشن کےکیس میں اندرہیں۔ پی ٹی آئی کےسوشل میڈیاکےگردگھیراتنگ ہوگا۔ پی ٹی آئی پہلےہی مری ہوئی ہے،اب مرے ہوئےکومزیدکیاماریں۔ جیل میں ملاقاتیں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ جیل کے باہر لگنے والے تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاست ملک کو تباہ کرنے کے ایجنڈے کی اجازت نہیں دے گی۔
9مئی واقعات کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ریاست ملک دشمن بیانیے کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ قانون کے مطابق پابندی کا آپشن موجود ہے، معاملہ زیر غور ہے۔ جس جماعت کا لیڈر اور نشان نہ ہو، اس کی سیاسی اہمیت باقی نہیں رہتی۔ ملک دشمن بیانیہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ ریاست فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔
جیل کے باہر احتجاج کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک فردِ واحد کے ذہنی تناؤ نے جماعت کو انتشار میں دھکیل دیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ہیلتھ و ایجوکیشن کے شعبے مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں۔
عوامی مسائل پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے حکومت پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے دروازے زیادہ تر بند ہوگئے ہیں۔ دہشت گرد اور انتہا پسند قرار دیے گئے افراد سے کوئی بات چیت ممکن نہیں ہوگی۔ احتجاجات اور جلسوں کے حوالے سے سخت انتظامات کریں گے۔
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کا اہم فیصلہ















