اہم خبریں

مرغی سستی، مٹن ،بیف مچھلی مہنگی

لاہور (اے بی این نیوز) مرغی کی قیمت میں کمی نے شہریوں کو وقتی ریلیف دیا ہے جبکہ مٹن ، مچھلی اور بیف کی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی کے نرخوں میں 8 روپوں کی کمی کے بعد نیا سرکاری بھاؤ 453 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے جس سے خریداروں نے کچھ سکھ کا سانس لیا ہے

اس کے برعکس مٹن کی قیمتیں مسلسل قابو سے باہر ہیں سرکاری ریٹ 1600 روپے فی کلو مقرر ہے مگر لاہور کی مارکیٹوں میں یہی مٹن 2600 روپے تک فروخت ہو رہا ہے یعنی سرکاری نرخ سے تقریباً ایک ہزار روپے زیادہ۔بیف کی صورتحال بھی مختلف نہیں سرکاری قیمت 900 سے 1000 روپے فی کلو کے درمیان ہونی چاہیے مگر مارکیٹ میں یہی بیف 1200 سے 1400 روپے تک مل رہا ہے جس سے عام شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں

مزید پڑھیں :پاکستان کیلئے گولڈن ویزہ کا اعلان،جا نئے کس ملک نے کیا،درخواستیں جمع کرا نے کی آ خری تاریخ کیا ہے

متعلقہ خبریں