اہم خبریں

اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی ضمانت منظور

کراچی(اے بی این نیوز)سندھ ہائیکورٹ سے اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی ضمانت منظور ہوگئی۔

عدالت نے ملزم عاطف خان کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی جبکہ کسی اور مقدمے میں ملوث نہ ہونے کی صورت میں رہا کرنے کا حکم دیدیا.
عاطف خان اور نادیہ حسین سمیت دیگر ملزمان پر دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے 53کروڑ روپے فراڈ کا الزام ہے، نادیہ حسین کی ضمانت پہلے ہی منظور ہوچکی ہے جبکہ عاطف خان گرفتار تھے۔

وکیل صفائی کنور راج واحد ایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایاکہ ملزم عاطف کے خلاف عوامی دولت کی خیانت کا الزام نہیں،کمپنیز میں بدعنوانی کے معاملے میں ایس سی سی پی کا ریفرنس ضروری ہے،ایف آئی اے نے اس کیس میں بد دیانتی کی بنیاد پر کارروائی کی،یہ معاملہ ایف آئی اے کے دائرہ کار میں نہیں آتا ۔

عدالت نے دو ملزمان امتیاز احمد چنہ اور فیصل محمود شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی بھی توثیق کردی،عدالت دونوں ملزمان کی پہلے ہی عبوری ضمانت قبول از گرفتاری منظور کرچکی تھی۔

مزید پڑھیں۔میانوالی، تھانہ ہرنولی پولیس نے2 ماہ کی بچی کے قاتل سگے باپ کو گرفتار کر لیا

متعلقہ خبریں