اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر مسلم لیگ (ن) نے عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی صدر نواز شریف نے باضابطہ طور پر انہیں امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے، اور وہ آئندہ چند روز میں اپنا کاغذی مرحلہ مکمل کریں گے۔ اس فیصلے کو پارٹی کی اہم سیاسی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں اور حکومت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے،محمد زبیر















