اہم خبریں

عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں اور حکومت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے،محمد زبیر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس نہ حقیقی طاقت ہے اور نہ مینڈیٹ، اسی وجہ سے کوئی مؤثر قدم اٹھانا ممکن نہیں ہو پایا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام نوٹیفکیشن اور معاملات بظاہر قانونی طریقہ کار کے مطابق ہیں لیکن اصل اختیار ہی کابینہ کے پاس نہیں، اسی لیے فیصلوں اور نوٹیفکیشن میں مسلسل تاخیر دیکھنے میں آئی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی اور فوج سے متعلق معاملات میں پہلی بار اس نوعیت کے چیلنج سامنے آئے ہیں، جبکہ ماضی میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے فیصلے مؤثر ثابت ہوتے تھے۔ موجودہ حکومت ان معاملات میں بھی بے بس دکھائی دی۔

معیشت پر بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ اقتصادی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، 25 کروڑ عوام کی معیشت سے متعلق فیصلے چند لوگوں تک محدود نہیں ہونے چاہئیں۔ اگر اہم فیصلے آئی ایم ایف نے ہی کرنے ہیں تو اتنا بھاری سسٹم رکھنے کا فائدہ کیا ہے۔ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں اور حکومت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے۔اے بی این کے پروگرام سوال سے آگےمیں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ

اپریل 2022 سے آج تک حکومت کی کوئی نمایاں کارکردگی سامنے نہیں آئی۔ ہمیں کمزور مینڈیٹ ملا تھا لیکن اس کے باوجود دیانتداری سے کام کیا۔ میرے مؤقف کی آج ایک بار پھر تصدیق ہو گئی ہے کہ حکومت کے پاس اصل اختیارات نہیں اور فیصلے کہیں اور ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :سہیل آفریدی نے کال دیدی،7 دسمبر کو جلسہ،جا نئے مقام کہاں ہو گا

متعلقہ خبریں