اہم خبریں

چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے اور اس فیصلے کے ساتھ ہی سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے۔، جس کے بعد اعلیٰ عسکری سطح پر اہم تقرریوں کا عمل تیزی سے آگے بڑھ گیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے معرکہ حق کے دوران نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ پاک فضائیہ کی قیادت کرتے ہوئے ایئر چیف نے آپریشنل حکمت عملی کے تحت دشمن کے سات لڑاکا طیارے مار گرائے، جبکہ مختلف محاذوں پر فضائی کارروائیوں نے صورتحال کا پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بتایا کہ آپریشن بنیانِ مرصوص میں پاک فضائیہ نے فیصلہ کن کارکردگی دکھائی۔ 10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب جب پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاک فضائیہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے جدید ترین طیاروں سمیت رافیل جیٹس کو بھی گرا دیا۔

ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت اولین ترجیح ہے اور پاک فضائیہ جدید تقاضوں کے مطابق ہر طرح کی صلاحیتوں سے لیس ہے۔ ان کے مطابق دشمن کی کسی بھی پیش قدمی پر گہری نظر رکھی گئی اور بروقت اقدامات نے واضح نتائج دیے، جبکہ رافیل طیاروں کی تکنیکی برتری بھی عملی میدان میں پاک فضائیہ کے سامنے بے اثر ثابت ہوئی۔

متعلقہ خبریں