اہم خبریں

جیل کے باہر اگر کسی نے قواعد کی خلاف ورزی کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئیگا،حکومت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ اور وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے جیل ملاقاتوں، قانونی عمل درآمد اور اڈیالہ جیل کے نظم و نسق پر واضح پیغام دیا۔عطا تارڑ نے خبردار کیا کہ جیل کے باہر اگر کسی نے قواعد کی خلاف ورزی کی تو آہنی ہاتھوں سےنمٹا جا ئیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت قانون سے بالاتر کسی کو اجازت نہیں دے سکتی، اور عدالتوں کے فیصلے بھی واضح کرتے ہیں کہ ملاقاتیں مکمل قانونی تقاضوں کے مطابق ہی کرائی جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ رولز کی خلاف ورزی پر ملاقات روکنا عدالتی توہین نہیں بلکہ ایک باقاعدہ قانونی قدم ہے۔

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی صورتحال کو ’’چائے کی پیالی میں طوفان‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقاتوں سے متعلق نوٹیفکیشن پراسس میں ہے اور کسی بھی وقت جاری ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق آرٹیکل 245، ایئر فورس، آرمی اور نیول ایکٹس میں کوئی ابہام نہیں، اور نظامِ حکومت آئین کے طے شدہ فریم ورک کے اندر ہی چلایا جا سکتا ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جیل رولز پورے نہ ہونے کی صورت میں ملاقات ممکن نہیں، اور ایک سزا یافتہ فرد کے سیاسی فیصلوں میں مداخلت کو آئین مذاق قرار دیتا ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ قانونی ریکارڈ اور تمام نوٹیفکیشن عوام کے سامنے موجود ہیں، اس لیے غلط تاثر پیدا کرنا بے بنیاد ہے۔

مزید پڑھیں :سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن،حکومت کی اہم وضاحت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں