اسلام آباد(اے بی این نیوز)معروف سوشل میڈیا مواد کی تخلیق کار پیاری مریم مبینہ طور پر بچے کی پیدائش کے بعد پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ اس افسوسناک خبر کی تصدیق ان کے شوہر نے کی ہے۔
خاندانی بیان کے مطابق، مریم کی طبیعت زچگی کے بعد اچانک بگڑ گئی جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ وہ اس غمناک نقصان کے بعد شدید صدمے اور اذیت سے دوچار ہیں۔مرحومہ کے شوہر نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ مشکل وقت میں خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور انہیں سوگ منانے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔
پیاری مریم اپنی دلکش شخصیت، مثبت سوچ اور منفرد مواد کے باعث سوشل میڈیا پر لاکھوں مداحوں کی پسندیدہ تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دکھ اور افسوس کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں۔متنازعہ ٹویٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 3 درخواستیں خارج کر دیں















