لاہور(اے بی این نیوز)سولر استعمال کرنے والوں کے لئے حکومت سے دس ہزار روپے حاصل کرنے کا موقع!
سولر اپلائنسز کا کا استعمال کرنے والے صوبائی حکومت سے اب ہزاروں روپے حاصل کرسکتے ہیں جس تفصیلات درج ذیل ہیں۔
پنجاب کے انوائرنمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمٹ چینج ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں صوبے کی عوام کو توانائی بچانے، ماحول کو بہتر بنانے اور سولر سے منسلک آلات استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات نے کہا کہ “توانائی بچائیں، ماحول سنواریں، سولر اپلائنسز استعمال کریں اور گرین کریڈٹ حاصل کریں!”
ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سول چولہا، سولر گیزر یا انرجی سیور پنکھے کا استعمال کرتے ہوئے شہری اب ایک گرین کریڈٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

محکمے کی شیئر کردہ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک گرین کریڈٹ کی مالیت 10 ہزار روپے ہے، یعنی جو صارف ایک گرین کریڈٹ حاصل کرگے گا وہ 10 ہزار روپے کا مسحتق ہوگا۔
شہریوں کی مزید معلومات کےلیے پوسٹ میں ہیلپ لائن نمبرز بھی شیئر کیے گئے ہیں جس پر کال کرکے اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔















