اہم خبریں

’’ پنڈی بوائے‘‘شیخ رشید ان ایکشن،مسائل کے شکار شہریوں کو لال حویلی سے رابطہ کرنے کی کال دیدی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز        )راولپنڈی میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے مقدمات، ملک کی صورتحال اور تعلیمی مسائل پر متعدد نکات اٹھائے اور شہریوں کو ہر قسم کے مسائل کی صورت میں لال حویلی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کے کیسز کی سماعت 17 دسمبر کو مقرر ہے اور سب جانتے ہیں کہ ان معاملات کو کس طرح آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن تاریخوں میں ان پر مقدمات بنائے گئے وہ اُس وقت پاکستان میں موجود ہی نہیں تھے۔ اس کے باوجود انہیں مختلف کیسز میں گھسیٹا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے بھتیجے کو فیصل آباد کبھی دیکھا تک نہیں، لیکن اسے 40 سال قید کی سزا سنائی گئی اور ساتھ ہی خاندان کی جائیداد بھی ضبط کر لی گئی۔ ان کے مطابق ان کے خلاف مزید 13 مقدمات بھی درج کیے جا چکے ہیں۔

ملک کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری عوام کو شدید مشکل میں ڈال چکی ہیں۔ انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ اسکولوں اور کالجوں سے بچوں کو اٹھائے جانے کی رپورٹس والدین میں خوف پیدا کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق مسجدوں میں باقاعدہ اعلانات بھی کرائے گئے کہ والدین بچیوں کو دوبارہ کالج بھیجیں، لیکن تعلیمی اداروں میں پڑھے لکھے طلبہ کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کو لازمی تعلیم کے لیے بھیجا جائے۔آخر میں شیخ رشید نے شہریوں سے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا ہو تو وہ بلا جھجھک لال حویلی سے رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں :سال 2025 میں روزانہ سائبر خطرات سے جڑی پانچ لاکھ فائلوں کا پتہ لگایا گیا، کیسپرسکی رپورٹ

متعلقہ خبریں