راولپنڈی ( اے بی این نیوز )اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات کا دن مقرر ہے۔ تحریک انصاف نے چھ رہنماؤں کی فہرست باقاعدہ طور پر جیل حکام کو ارسال کر دی ہے، جس کے مطابق پارٹی وفد کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گا۔
فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا نام بھی شامل کر لیا گیا ہے، جو کل ایک مرتبہ پھر اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک، صوبائی وزیر شفقت ایاز، ایم پی اے عاصم خان، ریاض خان اور ارشد ایوب بھی ملاقات کیلئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سمیت تمام چھ رہنما کل مشترکہ وفد کی صورت میں اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی اور تنظیمی معاملات پر گفتگو کریں گے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا ایک اور بڑ ا فیصلہ،سنجیدہ خدشات کا ا ظہار،جا نئے تفصیلات















