اہم خبریں

صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

لاہور(اے بی این نیوز)آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، صائم ایوب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

صائم ایوب 294 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے زمبابوے کے سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

آل راؤنڈر ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد نواز ساتویں نمبر سے چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں، صائم ایوب اس سے قبل اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نمبر ون آل راؤنڈر بنے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ فل سالٹ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ صاحبزادہ فرحان کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ چوتھے سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں ابرار احمد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، وہ آٹھویں پوزیشن پر چوتھی پوزیشن پر آئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں محمد نواز 2 درجہ ترقی کے بعد 11 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں بدستور چھٹی پوزیشن برقرار ہے، ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں ابرار احمد کی نویں پوزیشن برقرار ہے۔

مزید پڑھیں۔پنجاب میں پتنگ بازی کی مشروط اجازت، آرڈیننس جاری

متعلقہ خبریں