اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستانی عوام کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ادا کیے جانے والے بھاری ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 96 روپے 28 پیسے کے ٹیکس شامل ہیں، جو مجموعی قیمت کا تقریباً 37 فیصد بنتے ہیں۔
اسی طرح ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34 فیصد ٹیکس شامل ہے، یعنی صارفین ڈیزل کے ہر لیٹر پر 94 روپے 92 پیسے ٹیکس کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز میں کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں۔آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ نے ہیلتھ کارڈ اسکیم کے آغاز اور طلبہ یونین کی بحالی کی منظوری دیدی















