اہم خبریں

ٹويوٹا کا بڑا فیصلہ: فورچیونر کی قیمتوں میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ٹویوٹا پاکستان نے ملک میں اپنے 35 سال مکمل ہونے کی خوشی میں فلیگ شپ ایس یو وی فورچیونر کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کے مطابق یہ محدود مدت کی آفر ہے جو خریداروں کو غیر معمولی رعایت فراہم کرے گی۔

ٹویوٹا کی جانب سے جاری کی گئی مہم ’’Built to be Unbeatable‘‘ میں فورچیونر کی مقبول ترین ویریئنٹس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمت
Fortuner G
فورچیونر جی کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت ایک کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی ایک کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار میں فروخت کی جارہی تھی ۔

Fortuner V
فورچیونر وی کی قیمت میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی ۔

تمام قیمتیں ایکس فیکٹری کراچی ہیں، اور شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔فورچیونر G اور فورچیونر V کی قیمتوں میں 25 لاکھ روپے سے زائد کمی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک نایاب اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آٹو انڈسٹری مہنگائی، مہنگی فنانسنگ اور کمزور کرنسی کے باعث مانگ میں شدید کمی کا سامنا کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں۔بلال بن ثاقب نے وزیراعظم کے خصوصی معاون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

متعلقہ خبریں