اہم خبریں

وفاقی حکومت کایومِ قائداعظم اورمسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے 25 دسمبر کو یومِ قائداعظم اور 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہر سال کی طرح اس برس بھی 25 دسمبر کو بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولادت کے موقع پر سرکاری تعطیل منائے گی، جبکہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے پیشِ نظر 26 دسمبر کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں کرسچن ملازمین کے لیے تعطیل ہوگی تاکہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ تہوار کی سرگرمیوں میں شریک ہو سکیں۔

مزید پڑھیں۔راولپنڈی الیکٹرک بس پر نامعلوم افراد کا حملہ

متعلقہ خبریں